اس حدیث سے واضح ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حُسنٰی کی تعداد ۹۹ تک محصور و محدود نہیں ہے۔ [1]
-154 ننانوے کا عدد صحیح احادیث میں ضرور وارد ہوا ہے۔ چنانچہ ارشادِ نبوی ہے:
(( اِنَّ لِلّٰہِ تِسْعًا وَّتِسْعِیْنَ اِسْمًا مِائَۃٌ اِلَّا وَاحِدًا مَنْ اَحْصَاھَا(وَفِیْ رِوَایَۃٍ لَا یَحْفَظُھَا اَحَدٌ اِلَّا) دَخَلَ الْجَنَّۃَ )) [2]
''اللہ تعالیٰ کے ننانوے ایک کم سو نام ایسے ہیں کہ جس نے انھیں یاد کر لیا، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔ ''
امام نووی رحمہ اللہ نے لکھا ہے:
[2] صحیح البخاري، صحیح مسلم بدون أسماء: ضعیف ترمذي مع الأسماء (۶۹۳) صحیح ابن حبان، سنن ابن ماجہ، مسند أحمد، صحیح الجامع، رقم الحدیث (۲۱۶۲، ۲۱۶۳) مشکاۃ المصابیح، رقم الحدیث (۲۲۸۷، ۲۲۸۸)