فهرس الكتاب

الصفحة 207 من 379

ہدیہ اور دعا دیے جانے پردعا:

186۔ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بکری ہدیہ دی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے لوگو ں میں تقسیم کردو۔ جب خادمہ تقسیم کرکے واپس آئی تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے پُوچھا کہ لوگوں نے کیا کہا ؟ خادمہ نے بتایاکہ لوگوں نے کہا:

''بَارَکَ اللّٰہُ فِیْکُمْ'' ''اللہ تم میں برکت فرما ئے۔''

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:

(( وَفِیْھِم بَارَکَ اللّٰہُ ) )''انھیں بھی اللہ برکت دے۔''

ہم ان کے لیے اس طرح دعا کر دیتے ہیں۔ اس طرح ہمارا اجر ہمارے لیے باقی رہ جائے گا۔ [1]

جب تنکا دُور کیا جائے:

187۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کسی آدمی کی ڈاڑھی یا سر سے کوئی تنکا نکالا تو اس آدمی نے کہا: ''اللہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت