قرآنِ کریم میں انبیا علیہم السلام اور صالحین کی زبان سے اللہ تعالیٰ نے متعدد دُعائیں ذکر فرمائی ہیں، جن میں دین و دُنیا کی ہر بھلائی کے لیے دُعائیں وارد ہوئی ہیں۔ مثلًا:
دُعائے حضرت آدم علیہ السلام:
کوئی خطا سرزد ہو جانے پر اللہ تعالیٰ سے مغفرت و بخشش طلب کرنے کے لیے کوئی بھی شخص حضرت آدم علیہ السلام والی یہ دعا کرسکتا ہے:
1۔ { رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ} [الأعراف: ۲۳]
''اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہیں بخشے گا اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم