فهرس الكتاب

الصفحة 123 من 379

منہ کیا تو پوچھا: یہ الفاظ کہنے والا کون تھا؟ اس آدمی نے کہا: میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''میں نے تیس سے زیادہ فرشتوں کو لپکتے دیکھا کہ سب سے پہلے اسے لکھنے والا کون ہو۔'' [1]

قُربِ الٰہی:

79۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:

''بندہ اللہ کے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے۔ لہٰذا اس میں بہ کثرت دعا کیا کرو۔'' [2]

80۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجود میں یہ کہا کرتے تھے:

(( اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ کُلَّہٗ دِقَّہٗ وَجِلَّہٗ وَاَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ وَعَلَانِیَتَہٗ وَسِرَّہٗ ) ) [3]

''اے اللہ! میرے تمام چھوٹے بڑے، پہلے پچھلے اور علانیہ و پوشیدہ گناہوں کی مغفرت فرما دے۔''

[2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۴۸۲)

[3] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۴۸۳)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت