فهرس الكتاب

الصفحة 150 من 379

کی مداخلت محسوس کرو تو (( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطانِ الرَّجِیْمِ ) )پڑھو اور بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دو۔''

میں نے اسی طرح کیا تو اللہ نے وہ مجھ سے دُور کر دیا۔ [1]

114۔ حضرت ابو زمیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے، جسے میں وہم و شک کی صورت میں اپنے نفس میں محسوس کرتا ہوں؟ انھوں نے فرمایا: جب آپ اپنے نفس میں ایسی کوئی چیز محسوس کریں تو یہ آیت پڑھیں:

(( ھُوَ الْاَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاھِرُ وَالْبَاطِنُ وَھُوَ بِکُلِّ شَیٍٔ عَلِیْمٌ ) ) [2]

''وہی اوّل، وہی آخر، وہی ظاہر، وہی باطن اور وہی ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔''

رضا بہ قضا، مصیبت کے وقت دعا:

اللہ پاک کا فرمان ہے:

[2] سورۃ الحدید [۱۳] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۵۱۱۰)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت