فهرس الكتاب

الصفحة 152 من 379

صورت میں) بے دل نہ ہوجاؤ اور اگر کوئی مصیبت آن پڑے تو یہ نہ کہو ''اگر'' میں اس طرح کرتا تو یوں ہوتا بلکہ کہو:

(( قَدَّرَ اللّٰہُ وَ مَا شَآئَ فَعَلَ ) )

''اللہ نے مقدّر کیا اور جو چاہا کر دیا۔''

بلاشبہہ ''اگر'' شیطانی عمل کی راہ کھولتا ہے۔'' [1]

اللہ کی نعمت پر:

اللہ تعالیٰ نے دو آدمیوں کے قصے میں فرمایا ہے:

{ وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللّٰهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ ۚ } [الکھف: ۳۹]

''کیا خوب تھا اگر تو اپنے باغ میں داخل ہوتے وقت یہ کہتا: ''جو اللہ چاہے، مجھ میں اللہ کے فضل کے بغیر کوئی طاقت نہیں۔''

116۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی خوش گوار چیز کو د یکھتے تو یہ پڑھاکرتے تھے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت