فهرس الكتاب

الصفحة 210 من 379

مالی حالت اس کے دِل کو اچھی لگے تو اس کے لیے برکت کی دعا کرے۔ بلاشبہ نظر لگنا برحق ہے۔'' [1]

191۔ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

''نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنون اور چشمِ بد سے پناہ مانگتے تھے۔ یہاں تک کہ معوّذتَین (الفلق و النّاس) نازل ہوگئیں۔ [2] جب یہ اُتریں توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو پڑھنا شروع کر دیا اور ان کے سوا سب کو چھوڑدیا۔''

فال اور شگون:

192 ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:

''امراضِ متعدّی اور شگون کچھ نہیں، ان میں سے بہتر فال ہے۔'' صحابہ رضی اللہ عنہم نے پُوچھا: فال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''آدمی کا اچھی بات سننا۔'' [3]

[2] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۰۵۸) سنن النسائي، رقم الحدیث (۵۴۹۴) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۵۱۱)

[3] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۵۴۲۲) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۱۱)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت