فهرس الكتاب

الصفحة 106 من 379

مقامِ محمود پر سرفراز فرما، جس کا تو نے وعدہ کیا ہے۔''

59۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ! اذان دینے والے ہم پر فضیلت لے جائیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''تم بھی اُسی طرح کہو، جس طرح وہ کہتے ہیں اور جب تو ساتھ ساتھ اذان مکمّل کرلے تو اللہ سے مانگ، جو مانگے گا تجھے وہ ملے گا۔'' [1]

وقتِ قبولیتِ دُعا:

60۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:

''اذان اور اقامت کے درمیان کوئی دعا ردّ نہیں کی جاتی۔''

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا:

''یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کیا کہا کریں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ سے دنیا و آخرت میں عافیت طلب کیا کرو۔'' [2]

[2] سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۳۸۴۸) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۵۹۴) حدیثٌ حسنٌ صحیحٌ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت