''اے میرے پروردگار! مجھے اپنی جناب سے اولادِ صالح عطا فرما، بے شک تو دُعا سننے (قبول کرنے) والا ہے۔''
12۔ { رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ} [الأنبیاء: ۸۹]
''اے میرے پروردگار! مجھے اکیلا (بلاوارث) نہ چھوڑ دینا اور تو سب سے بہترین وارث ہے۔''
13۔ { رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ} [العنکبوت: ۳۰]
''اے میرے پروردگار! ان مفسد لوگوں کے مقابلہ میں میری نصرت فرما۔''
دُعائے حضرت یوسف علیہ السلام:
تختِ مصر پر رونق افروز ہونے کے بعد حضرت یوسف علیہ السلام نے یہ دعا فرمائی تھی: