فهرس الكتاب

الصفحة 269 من 379

دوسری تکبیر اور دُرود شریف:

28 ۔قراء ت سے فارغ ہو کر دوسری تکبیر کہیں اور درود شریف (درودِ ابراہیمی: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ ۔۔۔۔ الخ) پڑھیں۔ (جو کہ نماز کے تشہّد میں پڑھا جاتا ہے) [1]

تیسری تکبیر اور جنازے کی دُعائیں:

29۔ درود شریف پڑھنے کے بعد تیسری تکبیر کہیں اور پورے اخلاص کے ساتھ میّت کے لیے مغفرت و بخشش کی دُعا کریں۔ [2]

30 ۔پہلی دُعا:

(( اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَ صَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا، اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ، اَللّٰھُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَہٗ ) )

[2] حوالہ جات سابقہ و سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۱۹۹) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۱۴۹۷) صحیح ابن حبان (۷/ ۳۴۵)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت