فهرس الكتاب

الصفحة 102 من 379

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''جب کوئی یہ دُعا کرے تو شیطان کہتا ہے: مجھ سے یہ سارا دن محفوظ ہوگیا۔ '' [1]

فضیلتِ اذان اور دُعائیں:

53۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:

''اگر لوگوں کو اذان کہنے اور پہلی صف میں کھڑے ہونے کی فضیلت کا پتا چل جائے تو انھیں قرعہ اندازی کرنے کے سوا چارہ نہ رہے اور وہ ضرور قرعہ اندازی کریں۔'' [2]

54۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

''جب اذان کہی جائے تو شیطان جب تک اذان سُنتا رہے گوز مارتا ہوا بھاگتا جاتا ہے۔ جب اذان مکمل ہو جائے تو پھر لَوٹ آتا ہے۔ جب اقامت کہی جا رہی ہو تو پھر بھاگ جاتا ہے اور اقامت مکمّل ہونے پر پھر لَوٹ آتا

[2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۱۵) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۴۳۷)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت