فهرس الكتاب

الصفحة 55 من 379

اس کے جس نے اس سے بھی زیادہ عمل کیا۔ [1]

تمام گناہ معاف؟

7۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:

''جس نے ایک دن میں سو مرتبہ (( سُبْحاَنَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ ) )کہا، اس سے اس کی تمام خطائیں ختم کر دی جاتی ہیں، اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی کیوں نہ ہوں۔'' [2]

محبو ُبِ الٰہی کلمات:

8۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ دو کلمے زبان پر بہت ہلکے، میزان میں بہت بھاری اور رحمان کو بہت محبوب ہیں۔ وہ یہ ہیں:

(( سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ ) ) [3]

''اللہ اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک اور عظمت والا ہے۔''

[2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۴۰۵) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۶۹۱)

[3] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۴۰۶) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۶۹۴)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت