(( سُبحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمُ ) )''پاک ہے میرا رب عظمت والا۔''
اور سجدے میں تین مرتبہ:
(( سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی ) )''پاک ہے میرا رب بلند مرتبے والا۔'' کہتے سنا۔ '' [1]
71۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے متعلق حدیثِ علی رضی اللہ عنہ میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع فرمایا تو یہ کہا:
(( اَللّٰھُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ خَشَعَ لَکَ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَمُخِّیْ وَعَظْمِیْ وَعَصَبِیْ ) )
''اے اللہ! میں نے تیرے لیے رکوع کیا، تُجھ پر ایمان لایا، تیرے لیے اِسلام لایا، میرے کان، آنکھ، دماغ، ہڈی اور اعصاب نے تیرے لیے خشوع کیا۔''