فهرس الكتاب

الصفحة 120 من 379

مانگتے۔ وہ کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قیام کے برابر طویل رکوع فرمایا اور رکوع میں کہا:

(( سُبْحَانَ ذِی الْجَبَرُوْتِ وَالْمَلَکُوْتِ وَالْکِبْرِیَآئِ وَالْعَظَمَۃِ ) ) [1]

''اے اللہ! توپاک ہے، قدرت و طاقت، بادشاہی و عزّت اور بزرگی و عظمت والا ہے۔''

پھر سجود میں بھی اسی طرح کہا۔

رکوع سے اُٹھ کر:

76۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے اُٹھتے تو (قومہ میں) فرماتے:

(( سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ ) )

''اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی۔''

اور پھر کھڑے ہو کر فرماتے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت