فهرس الكتاب

الصفحة 126 من 379

چیزوں: عذابِ جہنّم، عذابِ قبر، فتنۂ حیات و ممات اور دجّال کے شر سے پناہ مانگے۔'' [1]

85۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں یہ دعا فرمایا کرتے تھے:

(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِن فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْمَأَثَمِ وَالْمَغْرَمِ ) ) [2]

''اے اللہ! میں عذابِ قبر، فتنۂ مسیح دجّال اور فتنۂ حیات و ممات سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اے اللہ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔''

کِسی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہ کثرت قرض

[2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۸۳۲) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۵۸۷)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت