فهرس الكتاب

الصفحة 175 من 379

یہی دعا ذکر کی گئی ہے۔ [1]

140۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں سفر پر جا رہا ہوں، مجھے توشۂ سفر عنایت فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( زَوَّدَکَ اللّٰہُ التَّقْوٰی ) )

''اللہ تعالیٰ تقوے کو تیرا توشہ بنا دے۔''

اس نے کہا: مزید کچھ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( وَغَفَرَ ذَنْبَکَ ) )''اور تیرے گناہوں کی مغفرت فرمائے۔''

اس نے کہا: کچھ اور، تو فرمایا:

(( وَیَسَّرَلَکَ الْخَیْرَ حَیْثُمَا کُنْتَ ) ) [2]

''تو جہاں بھی ہو اللہ حصولِ خیر کو تیرے لیے آسان کر دے۔''

141۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے آکر کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں سفر پر جا رہا ہوں۔ مجھے وصیت فرمائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

[2] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۴۴۴) حدیث حسن۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت