فهرس الكتاب

الصفحة 183 من 379

غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ )) [1]

''ہر قسم کی تعریف اس ذات کے لیے ہے جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میری طاقت و قوت کے بغیر (اپنے فضل) سے مجھے یہ رزق دیا۔''

151 ۔ایک ایسے شخص سے روایت ہے جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کا شرف حاصل رہا۔ وہ سُنا کرتا تھا کہ جب کھانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ''بِسْمِ اللّٰہ'' پڑھتے اور جب کھانے سے فارغ ہوجاتے تو یہ دعا فرماتے:

(( اَللّٰھُمَّ اَطْعَمْتَ وَاَسْقَیْتَ وَاَغْنَیْتَ وَاَقْنَیْتَ وَھَدَیْتَ وَاَحْیَیْتَ، لَکَ الْحَمْدُ مَا اَعْطَیْتَ ) ) [2]

''اے اللہ! تو نے کھلایا، پلایا، صاحبِ دولت و ثروت کیا، تونے ہدایت دی اور زندہ رکھا۔ ان نعمتوں پر ہر قسم کی

[2] سنن النسائي الکبریٰ (۲۸۷۱) و ابن السّنی (۴۶۵)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت