{ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَائِرِ اللّٰهِ } [البقرۃ: ۱۵۸]
''بے شک صفا و مروہ اللہ کے شعائر و نشانیوں میں سے ہیں۔''
اور ساتھ ہی یہ کہیں:
(( اَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللّٰہُ بِہٖ ) ) [1]
''میں بھی وہیں سے سعی شروع کرتا ہوں جہاں سے اللہ نے (تذکرہ) شروع فرمایا ہے۔''
63 ۔صفا پر قبلہ رو کھڑے ہوکر تین مرتبہ:
(( اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ ) )
کہیں اور پھر تین مرتبہ ہی یہ ذکر ِالٰہی دہرائیں:
(( لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہ' لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ ) )
''اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں۔