''اللہ کے نام سے،اور اللہ سب سے بڑا ہے۔''
67 ۔خاص قربانی کا جانور ذبح و نحر کرتے وقت یہ کلمات بھی ثابت ہیں:
(( اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھَذَا مِنْکَ وَلَکَ ) ) [1]
''اے اللہ! یہ تیری توفیق سے ملا اور تیری رضا کے لیے دیاہے۔''
68 ۔مذکورہ الفاظ کے ساتھ ہی یہ بھی کہہ لیں:
(( اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ ) ) [2]
''اے اللہ! اسے میری طرف سے قبول فرما۔''
[2] ماخوذ از صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۹۶۷) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۲۷۹۲)