اَ لْاَسْمآئُ الْحُسْنٰی:
اس تفصیل کے بعد اب آیئے اُن معروف اسما کا مطالعہ کریں۔ وہ اسمائے حُسنٰی یہ ہیں:
{ هُوَ اللّٰهُ الَّذِي لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ} [الحشر: ۲۳]
''وہ اللہ ہی ہے کہ جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے۔''
(1) اَللّٰہ اللہ۔
(2) اَلرَّحْمٰنُ بڑا مہربان۔
(3) اَلرَّحِیْمُ نہایت رحم والا۔
(4) اَلْمَلِکُ بادشاہ۔
(5) اَلْقُدُّوْسُ پاک و بے عیب۔
(6) اَلسَّلَامُ سلامتی دینے والا۔
(7) اَلْمُؤْمِنُ امن میں رکھنے والا۔
(8) اَلْمُھَیْمِنُ محافظ۔
(9) اَلْعَزِیْزُ غالب و باعزّت۔
(10) اَلْجَبَّارُ زبردست۔
(11) اَلْمُتَکَبِّرُ بڑائی والا۔