دیتے تو یہ فرماتے:
(( بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِیْ خَیْرٍ ) ) [1]
''اللہ تعالیٰ تیرے لیے مبارک کرے اور تجھ پر برکت نازل فرمائے اور تم دونوں کو بھلائی میں اکٹھا کرے۔''
آدابِ زفاف اور صالح اولاد:
168۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم میں سے کوئی جب کسی عورت سے شادی کرے یا غلام خریدے تو یہ دعا کرے:
(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسئَلُکَ خَیْرَھَا وَ خَیْرَ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ ) )
''اے اللہ! میں تجھ سے اس کی اور اس کی جبلّت وفطرت کی بھلائی چاہتا ہوں اور تجھ سے اس کے اور اس کی جبلّت کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔''