فهرس الكتاب
قاسم ابو عبدالرحمن رحمہ اللہ (تابعی) فرماتے ہیں:
''میں نے ان سورتوں میں اسمِ اعظم تلاش کیا تو وہ اِن آیات میں پایا:
1 ۔ { اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ}
[البقرۃ: ۲۵۵، آیۃ الکرسي]
''اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ ہمیشہ زندہ و قائم رہنے والا ہے۔''
2 ۔ { اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ} [آل عمران: ۲]
''اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ ہمیشہ زندہ و قائم رہنے والا ہے۔ ''
3 ۔ { وَعَنَتِ الْوُجُوهُ لِلْحَيِّ الْقَيُّومِ ۖ} [طٰہٰ: ۱۱۱]
''اور ہمیشہ زندہ و قائم رہنے والے کے سامنے سب جھکتے ہیں۔''
تو گویا ہر سہہ سورتوں میں ہی واردہ اسمائے حُسنٰی { الْحَيُّ الْقَيُّومُ} ہی اسمِ اعظم پر مشتمل ہیں۔ غرض ان آیات و احادیث میں متعدد اسمائے گرامی آئے ہیں، جن کے ساتھ دُعا کرنا باعثِ قبولیت ہے۔ مختلف مواقع پر مختلف اسمائے حُسنٰی کے ساتھ