فهرس الكتاب

الصفحة 149 من 6348

اس آیت میں دوبارہ تنبیہ فرمائی کہ نجات کا تعلق تو اپنی کمائی اور اپنے عمل پر ہے، اگر نجات چاہتے ہو تو ان انبیاء و صالحین کی طرح خود عمل کرو، ورنہ محض ان کی طرف نسبت اور ان کی کرامتیں بیان کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( مَنْ أَبْطَأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهٖ نَسَبُهُ ) ) [ مسلم، الذکر والدعاء، باب فضل الاجتماع ....: ۲۶۹۹، عن أبی ہریرۃ رضی اللّٰہ عنہ ] ''جس کے عمل نے اسے پیچھے رکھا اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکے گا۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت