فهرس الكتاب

الصفحة 4873 من 6348

اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى: '' اَلَّا تَزِرُ '' اصل میں '' أَنْ لاَ تَزِرُ'' ہے، ''أَنْ'' تفسیریہ ہے یا ''أَنَّهُ'' کی تخفیف ہے۔ یہاں سے ابراہیم اور موسیٰ علیھما السلام کے صحیفوں میں سے چند احکام نقل فرمائے ہیں، ان میں سے پہلا یہ ہے کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی (جان) کسی دوسری (جان) کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔ تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ انعام (۱۶۴) ، بنی اسرائیل (۱۵) اور فاطر (۱۸) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت