فهرس الكتاب

الصفحة 2015 من 6348

وَ الَّذِيْنَ هُمْ بِهٖ مُشْرِكُوْنَ:'' بِهٖ '' میں''هُ'' ضمیر شیطان کی طرف جائے تو باء سببیہ ہو گی اور معنی ہو گا کہ وہ لوگ جو اس (شیطان) کی وجہ سے شریک بنانے والے ہیں۔ متن میں ترجمہ اس کے مطابق کیا گیا ہے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ ضمیر اللہ تعالیٰ کی طرف جائے، پھر معنی یہ ہو گا کہ وہ لوگ جو اس (اللہ) کے ساتھ شریک بنانے والے ہیں، یہ معنی بھی درست ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت