فهرس الكتاب

الصفحة 386 من 6348

اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو کفر کی روش اختیار کرتے ہیں اور کفر ہی کی حالت میں فوت ہو جاتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''اللہ تعالیٰ قیامت کے دن سب سے ہلکے عذاب والے جہنمی سے پوچھے گا:''اگر دنیا میں جو بھی چیز ہے تمہاری ہو جائے تو کیا تم اسے (اپنی جان بچانے کے لیے) فدیہ میں دے دو گے ؟'' وہ کہے گا:''ہاں! '' اللہ تعالیٰ فرمائے گا:''میں نے تم سے اس وقت جب تم آدم کی پشت میں تھے اس سے بہت زیادہ آسان بات کا تقاضا کیا تھا کہ شرک نہ کرنا تو میں تمہیں دوزخ میں داخل نہیں کروں گا، لیکن تم نہ مانے اور شرک کرتے رہے۔'' [مسلم، صفات المنافقین، باب طلب الکافر الفداء....: ۲۸۰۵، عن أنس رضی اللّٰہ عنہ ]

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت