فهرس الكتاب

الصفحة 550 من 6348

مطلب یہ ہے کہ ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے اسحاق علیہ السلام کی اولاد میں مدت دراز تک نبوت اور بادشاہت رہی ہے اور داؤد و سلیمان علیہما السلام اور دوسرے اولوا العزم پیغمبر ہو گزرے ہیں، اب بنو اسماعیل میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت و رسالت سے سرفراز فرما دیا گیا ہے تو یہ کیوں حسد کر رہے ہیں؟! یہاں "مِنْ فَضْلِهالْكِتٰبَ" سے مراد کتاب الٰہی اور "وَ الْحِكْمَةَ" سے اس کا فہم اور اس پر عمل کرنا مراد ہے اور "مُلْكًا عَظِيْمًا" سے مراد سلطنت اور غلبہ و اقتدار ہے۔ (رازی، ابن کثیر)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت