فهرس الكتاب

الصفحة 5002 من 6348

ذَوَاتَا اَفْنَانٍ: '' اَفْنَانٍ '' ''فَنَنٌ'' کی جمع ہے، سیدھی لمبی شاخ اور '' فَنٌّ '' کی جمع بھی ہے جس کا معنی نوع ہے۔ بہت شاخوں والے سے مراد شاخوں، پتوں اور پھلوں کی کثرت ہے، ورنہ باغوں کی ٹہنیاں تو ہوتی ہی ہیں اور اگر '' اَفْنَانٍ '' ''فَنٌّ'' کی جمع ہو تو مطلب یہ ہے کہ وہ دونوں باغ بہت سی قسموں کے پودوں اور درختوں والے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت