فهرس الكتاب

الصفحة 3160 من 6348

اَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُوْنَ: یعنی عذاب آئے گا تو مہلت کا مطالبہ کریں گے اور آج مہلت ملی ہوئی ہے تو عذاب کا مطالبہ کرتے ہیں، کبھی کہتے ہیں: { فَاَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَآءِ } [ الأنفال:۳۲] ''تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا۔'' کبھی کہتے ہیں: { فَاَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ } [ الشعراء: ۱۸۷ ] ''سو ہم پر آسمان سے کچھ ٹکڑے گرا دے۔'' کبھی کہتے ہیں: { اَوْ تَاْتِيَ بِاللّٰهِ وَ الْمَلٰٓىِٕكَةِ قَبِيْلًا } [بني إسرائیل:۹۲ ] ''یا تو اللہ اور فرشتوں کو سامنے لے آئے۔'' کبھی کہتے ہیں: { مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ } [ یونس: ۴۸ ] ''یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا، اگر تم سچے ہو۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت