فهرس الكتاب

الصفحة 4355 من 6348

وَ لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ: '' عَزْمِ '' کا معنی ہے کسی کام کا پختہ ارادہ کر لینا، اسے اپنے آپ پر واجب کر لینا کہ میں یہ کام ضرور کروں گا۔ '' عَزْمِ '' مصدر بمعنی اسم مفعول ہے جو اپنے موصوف کی طرف مضاف ہے: '' أَيْ اَلْأُمُوْرُ الْمَعْزُوْمَةُ '' یعنی یہ کام ان امور میں سے ہے جن کا بڑی ہمت سے عزم کیا جاتا ہے۔ یقیناً جو شخص صبر کرے اور معاف کر دے، جب کہ معاف کرنے میں ظلم اور سرکشی کی حوصلہ افزائی نہ ہو تو یہ بڑی ہمت کا کام ہے، جو ہر عقل مند کو اپنے آپ پر واجب کر لینا چاہیے۔ مزید دیکھیے سورۂ لقمان (۱۷) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت