فهرس الكتاب

الصفحة 159 من 6348

كَمَاۤ: یعنی کعبہ کو قبلہ قرار دے کر ہم نے ابراہیم علیہ السلام کی دعا کو جو انھوں نے کعبہ کے بارے میں کی تھی، اسی طرح قبول کیا ہے جیسے ہم نے ان کی اس دعا کو شرف قبولیت بخشا جو انھوں نے مکہ کے رہنے والوں کے لیے انھی میں سے ایک نبی مبعوث کرنے کے لیے کی تھی۔ ( دیکھیے بقرہ: ۱۲۹ ) قرآن میں {الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ} سے مراد کتاب و سنت اور { مَا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ} سے مراد وہ مسائل ہیں جو انسان اپنی عقل سے معلوم نہیں کر سکتا، مثلًا تخلیق کی ابتدا، حشر نشر، نبوت اور ملائکہ وغیرہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت