فهرس الكتاب

الصفحة 3897 من 6348

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ: یعنی ہم نے تمام جھٹلانے والوں کو تباہ و برباد کر دیا، مگر اللہ کے وہ بندے جو اس کی توحید و عبادت کے لیے چنے ہوئے تھے، وہی محفوظ رہے۔ آگے چند ''مُنْذِرِيْنَ'' (ڈرانے والوں) اور چند ''مُنْذَرِيْنَ'' (ڈرائے جانے والوں) کے قصے بیان فرمائے، تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حق کے تمام داعی حضرات کے دلوں کو اطمینان حاصل ہو اور حق جھٹلانے والوں کو عبرت ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت