فهرس الكتاب

الصفحة 418 من 6348

وَّ اَنْتُمْ اَذِلَّةٌ: اس لفظ سے مسلمانوں کی قلت تعداد اور ضعفِ حال کی طرف اشارہ ہے۔ مقام بدر مدینہ سے قریبًا 150 کلو میٹر جنوب مغرب کی طرف واقع ہے۔غزوۂ بدر بروز جمعہ ۱۷ رمضان المبارک ۲ھ ( ۱۳ مارچ ۶۲۴ء) کو پیش آیا۔ اس آیت میں جنگ احد میں شکست کے اسباب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے معرکۂ بدر کے واقعات پر غور و فکر کی دعوت اور آئندہ ثابت قدم رہنے کے لیے تقویٰ کی تعلیم دی ہے۔ جنگِ بدر کی تفصیل کے لیے سورۂ انفال (۴۱) ملاحظہ کیجیے۔ (شوکانی، ابن کثیر )

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت