فهرس الكتاب

الصفحة 534 من 6348

بخیلوں کی مذمت کے بعد اب ریا کاری سے خرچ کرنے والوں کی مذمت کی جا رہی ہے اورانھیں شیطان کا ساتھی قرار دیا گیا ہے۔ حدیث میں ہے کہ تین آدمیوں کو سب سے پہلے آگ میں جھونکا جائے گا اور وہ ہیں: (1) ریا کار عالم (2) ریا کار مجاہد (3) اور ریا کار سخی۔'' [ مسلم، الإمارۃ، باب من قاتل للریاء....: ۱۹۰۵ ] شاہ عبد القادر رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ''مال دینے میں بخل کرنا جیسا اللہ کے نزدیک برا ہے ویسا ہی خلق کے دکھانے کو دینا۔ قبول وہ ہے جو ان حق داروں کو دے جن کا پہلے ذکر ہو چکا ہے اور پھر اللہ کے یقین اور آخرت کی توقع سے دے۔'' (موضح)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت