فهرس الكتاب

الصفحة 6089 من 6348

وَ ثَمُوْدَ الَّذِيْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ: ''جَابُوْا '' ''جَابَ يَجُوْبُ جَوْبًا'' (ن) کاٹنا۔ '' الصَّخْرَ '' اسم جنس ہے، چٹانیں۔ مفسرین کہتے ہیں کہ ثمود پہلے لوگ ہیں جنھوں نے پہاڑوں کو کاٹ کر گھر بنائے۔ (شوکانی) آج کل اس ''وادی القریٰ '' کا نام ''العلاء'' ہے جو سعودی عرب میں ہے اور وہ مدائن صالح ( جو ثمود کا مرکزی شہر تھا) سے تقریباً بیس میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ (دیکھیے سورۂ حجر: ۸۲) (اشرف الحواشی)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت