1۔ اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقَاتِهٖ....: عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس آیت کی تفسیر یوں مروی ہے:''اس کی اطاعت کی جائے نافرمانی نہ کی جائے، اسے یاد رکھا جائے بھلایا نہ جائے، اس کا شکر ادا کیا جائے ناشکری نہ کی جائے۔'' [ ابن أبی حاتم:112؍3۔ مستدرک حاکم:323؍2، ح:۳۱۵۹ ] ابن کثیر رحمہ اللہ نے اس قول کی سند کو صحیح قرار دیا ہے، مراد حسبِ استطاعت ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ } [ التغابن:۱۶ ] '' سو اللہ سے ڈرو جتنی طاقت رکھو۔''
2۔ وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ:چونکہ موت کا علم ہی نہیں کب آ جائے، اس لیے موت آنے تک ہر وقت اللہ تعالیٰ سے اسی طرح ڈرتے رہو۔