فهرس الكتاب

الصفحة 4752 من 6348

1۔ فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيْفَةً ....: اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ ہود (۷۰) کی تفسیر۔

2۔ وَ بَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِيْمٍ: سورۂ ہود میں اس لڑکے کا نام اسحاق آیا ہے، وہ ''غلام عليم'' تھے اور اسماعیل علیہ السلام ''غلام حلیم۔'' ان کا ذکر سورۂ صافات (۱۰۱) میں ہے۔ اسحاق علیہ السلام کو '' بِغُلٰمٍ عَلِيْمٍ '' فرمایا، حالانکہ '' عَلِيْمٍ '' تو انھوں نے جوانی میں بننا تھا۔ اس سے ظاہر ہے کہ جو بچے حفظ شروع کر دیں انھیں آئندہ کا لحاظ کرتے ہوئے حافظ کہا جا سکتا ہے۔ (و اللہ اعلم)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت