فهرس الكتاب

الصفحة 5353 من 6348

سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ:'' الْخُرْطُوْمِ '' کا لفظ اصل میں درندوں کی ناک (تھوتھنی) یا ہاتھی کی سونڈ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ان بد خصلتوں والے انسان کی ناک کو تحقیر و مذمت کے لیے'' خرطوم'' کہا گیا ہے۔ سرکش آدمی چونکہ اپنی ناک اونچی رکھنے ہی کے لیے حق سے انکار کرتا ہے، اس لیے قیامت کے دن اسی ناک پر داغ لگایا جائے گا جو اس کی ذلت کا نشان ہو گا۔ ''وَسَمَ يَسِمُ'' ( ض) کا معنی داغ اور نشان لگانا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت