فهرس الكتاب

الصفحة 936 من 6348

وَ مِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَةً وَّ فَرْشًا: ''حَمُوْلَةً '' جن پر بوجھ لادا جاتا ہے، مثلًا اونٹ اور بیل اور ''فَرْشًا '' سے مراد زمین سے لگے ہوئے، جیسے بھیڑ اور بکری۔ (موضح) جیسا کہ اگلی آیات میں ان کی تصریح ہے۔ بیل کی پشت پر اگرچہ بوجھ نہیں لادا جاتا مگر وہ بہت بھاری بوجھ کھینچ کر لے جاتے ہیں، اسے بھی بوجھ لادنا کہہ لیتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے یہ کھیت اور چوپائے جو تمھیں عطا کیے ہیں تمھارے لیے حلال ہیں، انھیں کھاؤ اور شیطان کی پیروی مت کرو، جس کے بہکانے پر جاہل مشرکوں نے ان میں سے کئی قسموں کو حرام کر رکھا ہے، جیسا کہ اوپر گزرا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت