فهرس الكتاب

الصفحة 973 من 6348

فَمَا يَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ فِيْهَا: رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''عزت اس کی ازار (نیچے کی چادر) ہے اور کبرائی (بڑائی) اس کی رداء (اوپر کی چادر) ہے جو ان میں سے ایک بھی مجھ سے چھیننے کی کوشش کرے گا میں اسے آگ میں پھینکوں گا۔'' [ مسلم، البر والصلۃ، باب تحریم الکبر: ۲۶۲۰، عن أبی ھریرۃ ] یعنی تکبر کے بعد جنت میں رہنے کا شرف تیرے پاس رہنا ممکن ہی نہیں۔ یہی حال ہر تکبر اور غرور والے کا ہو گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت