فهرس الكتاب

الصفحة 3397 من 6348

قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ ....: لوط علیہ السلام نے ان کے ایمان لانے سے مایوس ہو کر یہ دعا کی کہ اے میرے رب! ان مفسد لوگوں کے خلاف میری مدد فرما۔ '' الْقَوْمِ الْمُفْسِدِيْنَ '' میں الف لام عہد کا ہے، اس لیے ترجمہ ''ان مفسد لوگوں'' کیا گیا ہے۔ اللہ کے پیغمبر اپنی قوم پر بددعا اس وقت کرتے ہیں جب انھیں یقین ہو جائے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت