فهرس الكتاب

الصفحة 157 من 6348

یعنی فرض نماز میں قبلہ کی طرف رخ کرنا ایسا حکم ہے کہ سفر میں بھی اس کا اہتمام ضروری ہے۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ سفر کی مشقت کی بنا پر یہاں تخفیف ہو گی، بلکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان: {وَ اِنَّهٗ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ} اس حکم کی تاکید کے لیے ہے اور {وَ مَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ} اس کی مخالفت سے ڈرانے کے لیے ہے، تاکہ اسے معمولی سمجھ کر کوئی نظر انداز نہ کرے۔ ( ابن عاشور)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت