فهرس الكتاب

الصفحة 5396 من 6348

وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا....: ''رِيْحٌ'' ہوا، '' صَرْصَرٍ '' ''صِرٌّ'' سے مشتق ہے، جس کا معنی سخت ٹھنڈک اور تیزی ہے، یعنی سخت ٹھنڈی اور تند آندھی، یا یہ ''صَرْصَرَ يُصَرْصِرُ صَرْصَرَةً '' (چیخنا، سخت آواز نکالنا) سے مشتق ہے، یعنی سخت آواز والی آندھی۔ '' عَاتِيَةٍ '' '' عَتَا يَعْتُوْ عُتُوًّا'' (ن) قابو سے باہر ہونا، سرکشی کرنا۔ یعنی وہ ہوا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی بھی قابو کرنے والے کے قابو سے باہر تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت