فهرس الكتاب

الصفحة 6232 من 6348

اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ....: '' الْبَرِيَّةِ '' ''بَرَأَ يَبْرَأُ بَرْأً وَ بُرُوْءًا'' (ف) (پیدا کرنا) سے ''فَعِيْلَةٌ'' کے وزن پر اسم مفعول کے معنی میں ہے، مخلوق۔ یعنی یہ لوگ تمام مخلوق حتیٰ کہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں، جیسا کہ فرمایا: { اُولٰٓىِٕكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ} [الأعراف: ۱۷۹ ] '' یہ لوگ جانوروں کی طرح ہیں، بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں۔'' کیونکہ یہ جان بوجھ کر حق کی مخالفت کر رہے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت