فهرس الكتاب

الصفحة 2046 من 6343

ہم نے بنی اسرائیل پر جو عربوں کے بھائی بند ہیں کئی ایک قسم کے ان گنت احسان کئے تھے اور حضرت موسیٰ کو کتاب تورات دی اور اسکو بنی اسرائیل کے لئے ہم نے ہدائت نامہ بنایا پہلا حکم اس میں یہ تھا کہ اسے نوح کے ساتھیوں کی اولاد اسرائیلیوں جن کو ہمنے نوح کے ساتھ بیڑی پر سوار کیا تھا اور غرق ہونے سے بچایا تھا میرے یعنی اللہ کے سوا کسی کو اپنا متولی اور کا رساز نہ بنائیو تمہیں معلوم نہیں کہ تم کس کے ساتھی ہو تم نوح کے ساتھی ہو بیشک وہ بڑا شکر گذرار بندہ تھا

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت