فهرس الكتاب

الصفحة 6269 من 6343

مال عزت رتبہ وجاہت وغیرہ میں تقابل کی عادت انسان کو بہت مضر ہے اس لئے کہ ہم تم کو بتاتے ہیں کہ تم موجودہ لوگوں کو کافر ہو یا مومن کثرت مال وکثرت اولاد کی حرص نے یعنی ایک دوسرے پر بڑھنے کی خواہش نے تم کو اللہ کی یاد اور تعمیل احکام سے غافل کردیا ہے یہاں تک کہ اسی مقابلہ میں تم ! نے قبریں بھی دیکھیں یا خود مر کر قبروں میں داخل ہوگئے ہرگز ایسا نہ کرنا چاہیے باز نہ آئو گے تو تم اس کا انجام جان لو گے ہم پھر کہتے ہیں کہ ہرگز ایسا نہ کرنا چاہیے تم جان لو گے ہرگز ہرگز ایسا نہ چاہے۔ ف اگر تم یقینی طور پر جانتے تو ایسی غفلت نہ کرتے لیکن تمہاری غفلت سے اخروی جزاو سزا ٹلے گی نہیں بلکہ ضرور تم اپنے بداعمال کی سزا میں جہنم دیکھو گے ہم پھر تمہیں کہتے ہیں کہ ضرور اسے دیکھو گے اسے دیکھنے کے بعد پھر اس روز تم کو نعمتوں پر شکر گذاری سے ضرور سوال ہوگا۔ اللھم لا تسئلنا

لوگ کہا کرتے ہیں فلاں نے مکان بنایا میں اس سے اچھا بنائوں فلاں اتنی جائداد کا مالک ہے میں اس سے زیادہ حاصل کروں یہ ہے۔ " تکاثر" اور " تقابل "۔ 12 منہ

! بعض قبائل نے اپنی کثرت بتانے کو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ ہمارے مردے بھی تمہارے مردوں سے زیادہ ہیں ان کو خطاب ہے۔ حتی زرتم المقابر۔ 12 منہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت