وہی اللہ ہے جس نے اپنا رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھیجا تاکہ اس کی تعلیم کو سب دینوں کی تعلیم پر غالب کرے بت پرستی' عیسیٰ پرستی' آتش پرستی' ستارہ پرستی وغیرہ ہر قسم کی شرکیہ کفریہ رسومات مغلوب ہوں چاہے مشرک لوگ اسلام اور توحید کی اشاعت کو برا جانیں ایسا ہی ہو کر رہے گا