فهرس الكتاب

الصفحة 5319 من 6343

یہ مت سمجھو کہ اللہ کو نیک وبد بتانے کی ضرورت ہے اور وہ کسی مخبر کے ذریعہ سے وہ اطلاع پاتا ہے نہیں ہرگز نہیں بلکہ اللہ کا علم اتنا وسیع ہے کہ تم اپنی بات آہستہ کہو یا پکار کر کہو اللہ کو سب معلوم ہے کیونکہ وہ سینوں کے راز بھی جانتا ہے سنو ! جو سب چیزوں کو پیدا کرنے والا ہے وہ سب کچھ جانتا ہے اس کی خالقیت کی صفت اس کے علم کی متقاضی ہے یعنی خالق کل علیم کل ہونا ضروری ہے اور وہ بڑا باریک بین ساری مخلوق کے حال سے باخبر ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت