فهرس الكتاب

الصفحة 5698 من 6343

قسم ہے ہوائوں کی جو حسب دستور چلتی ہیں اور ان ہوائوں کی جو تیزی سے چلتی ہیں اور ان ہوائوں کی جو بادلوں کو پھیلا دیتی ہیں اور ان ہوائوں کی جو جڑے ہوئے بادلوں کو پھاڑ دیتی ہیں اور ان ملائکہ کی جماعتوں کی قسم ہے جو انبیاء کرام پر نصیحت پہنچاتی ہیں تاکہ مخلوق کے عذر دور کریں اور عذاب آخرت سے ڈرا دیں ان ساری قسموں سے مقصود یہ ہے کہ تم کو بتایا جائے کہ جس عذاب سے تم کو ڈرایا جاتا ہے وہ ضرور واقع ہوگا اگر یہ معلوم کرنا چاہو کہ وہ کب ہوگی اور اس کی علامات کیا ہوں گی پس سنو قریب قیامت جب ستارے بے نور ہوجائیں گے کیونکہ ان کو نور سورج سے حاصل ہے اور سورج تو اس روز بے نور ہوجائے گا تو ان کو کہاں سے ہو' اور جب بحکم اللہ آسمان پھٹ جائے گا اور جب پہاڑ اڑا دئیے جائیں گے اڑا کر سمندر ان سے پاٹ دیا جائے گا ایسا ہوگا کہ زمین ساری ایک سان ہوجائے گی اور جب اللہ کے بھیجے ہوئے رسول قیامت کے دن جمع کئے جائیں گے کس روز کے لئے ان کو ملتوی رکھا گیا تھا فیصلے کے دن کے لئے تمہیں کیا معلوم وہ فیصلے کا دن کیا ہے پس کچھ نہ پوچھو وہ کیسا ہولناک ہے انبیاء کرام کی حقانی تعلیم کے مکذبوں جھٹلانے والوں کے لئے اس روز افسوس ہوگا افسوس تو اب بھی ہے کہ یہ سمجھنے کو رخ نہیں کرتے کیا ہم (اللہ) نے پہلے مجرموں کو تباہ نہیں کیا عاد' ثمود' فرعون وغیرہم کے قصے یہ لوگ سن چکے ہیں غور کریں تو اس سے اس نتیجہ پر پہنچیں کہ ہم مجرموں بدکاروں کو تباہ کیا کرتے ہیں اور ان کے بعد اور لوگوں کو لاتے ہیں یعنی دنیا کو آبادی سے خالی نہیں چھوڑتے پھر جب وہ لوگ پیچھے آئے ہوئے بھی بدکاریوں میں لگ جاتے ہیں تو ان کو بھی اٹھالیتے ہیں اسی طرح ہم مجرموں کے ساتھ معاملہ کرتے رہتے ہیں مگر مکذب لوگ سمجھتے نہیں۔ اس لئے اس روز مکذبوں کے حق میں افسوس ہوگا اے جھٹلانے والو ! کیا ہم (اللہ) نے تم کو ایک حقیر پانی نطفے سے پیدا نہیں کیا بے شک کیا جس کی تفصیل یہ ہے کہ تمہارے لئے غذا پیدا کی اس غذا سے خون بنایا خون سے منی کا نطفہ بنایا نطفہ کو مرد و عورت کے ملاپ سے رحم میں پہنچایا پھر اس کو ایک مضبوط محفوظ مکان عورت کے رحم میں ایک معین وقت۔ 6' 7' 8' 9۔ ماہ تک ٹھیرائے رکھا پھر ہم نے اس کا یعنی اس کی ترقی تنزل جسمانی کیفیت موت وحیوٰۃ کا وقت مقرر کردیا ہم بڑے اچھی قدرت والے ہیں ہمارا مقررہ وقت کیا مجال غلط ہوجائے اسی لئے اس روز جھٹلانے والوں کے حق میں افسوس ہوگا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت