فهرس الكتاب

الصفحة 387 من 6343

پس اگر تم اپنی بہتری چاہتے ہو تو اس مال کو اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور یہ سمجھ رکھو کہ شکستہ دلی سے ردی مال کا خرچ کرنا تمہیں کسی طرح کام نہ آئے گا بلکہ تم نیکی اور اجر ہرگز نہ پائو گے جب تک اخلاص کے ساتھ اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے خرچ نہ کرو گے اور پسندیدہ چیزدیتے ہوئے تنگ نہ ہو کیونکہ جو کچھ تم خرچ کرو گے اس کا عوض ضرور پائو گے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ اس کو خوب جانتا ہے مناسب اس کا بدلہ دے گا سب باتوں کی اصل تو اخلاص ہے

شان نزول:۔ (لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ) بعض لوگ طلباء کے لئے کچھ کھجوروں کے گچھے لٹکا جاتے تھے جن میں اکثر ردی اور ناقص ہوتے ان کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت